ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کونکن ریلوے کے لئے اپنی قیمتی زمینات کی قربانی دینےو الے اترکنڑا عوام سے بےا نصافی : بنگلورو کی ٹرین صرف منگلورو تک ہی محدود

کونکن ریلوے کے لئے اپنی قیمتی زمینات کی قربانی دینےو الے اترکنڑا عوام سے بےا نصافی : بنگلورو کی ٹرین صرف منگلورو تک ہی محدود

Wed, 27 Nov 2019 18:30:42    S.O. News Service

کاروار:27؍نومبر(ایس اؤ نیوز) بنگلورو سے منگلورو ہوتے ہوئے کاروار چلنے والی ریل ہوکر بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔ اس کے علاوہ ریاستی صدرمقام سے ساحلی پٹی کو  جوڑنے والی ریل صرف منگلورو تک محدود رہنے سے بقیہ ساحلی مقامات کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے، اسی وجہ سے سورتکل سے کاروار تک مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے نئی ریل کی شروعات کئے جانے کی مانگ زور پکڑ رہی ہے۔ اترکنڑا ضلع کے مختلف مقامات کے مسافروں نے پر زور مطالبہ  کیا ہے کہ رات کو بنگلورو سے نکلنے والی ریل منگلورو جنکشن گئے بغیر  پڈیل بائی پاس سےہوتے ہوئےراست کونکن ریلوے کے توکورو پہنچے اور صبح ساڑھے 8بجے تک کاروار پہنچنے والی تیز رفتار ٹرین شروع کی جائے۔

گیند رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے کے صحن میں :عوام کی مانگ ہے کہ نئی ٹرین بنگلورو سے رات کو 7بجے نکل کر کہیں رکے بغیر ہاسن پہنچے ، گھاٹ اترنے کے بعد پڈیل بائی پاس سے ہوتے ہوئے کونکن ریلوے کے توکورو ٹرین پٹری پر آجاتی ہے تو ممکن ہے کہ صبح 30-08بجے کاروار پہنچ جائے گی۔ اس روٹ کو فوری منظوری دینے ساحلی پٹی کے عوام نے مانگ رکھی ہے۔ متعلقہ مانگ کو انتظامیہ کی بھی حمایت حاصل ہےاور کمٹہ ، کاروار، بھٹکل کے ارکان اسمبلی نے بھی اپنی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ ان سب جھمیلوں سے نکل کر گیند  اب رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے کے صحن میں  پہنچا ہے۔

وقت ضائع کرتی ریل : ریاست بھر میں ریلوے خدمات  کو لےکر جو ناانصافی ہوئی تھی اس کو صحیح کرنے کے دوران کونکن ریلوے منصوبے کے لئے اپنی قیمتی زمینات کو گنوا بیٹھے لوگوں کو ریاستی صدر مقام کو راست تیزرفتار ٹرین نہیں ہونے سے عوام کاغصہ پھوٹنے کو ہے۔ فی الحال چلنے والی ریل منگلورو شہر کے عوام کو سہولت بخشتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ صبح 5 بجے ہی منگلورو جنکشن پہنچنے والی ٹرین وہاں سے  منگلورو شہر پہنچ کر کیرلا کی بوگیوں کو چھوڑ کر ، انجن کا رخ بدل کر پھر منگلورو جنکشن جاتی ہے، وہاں سے کونکن ریلوے کے توکوروپہنچنے تک صبح کے 45-07ہوجاتے ہیں۔ قریب ڈھائی گھنٹے کا وقت بے کار میں ضائع ہوجاتاہے۔ اترکنڑا ضلع کے عوام ٹرین کی پٹریوں سے یوں  ہی ادھر سے ادھر ، ادھر سے ادھر گھومتے رہتےہیں۔ قابل غور بات یہ ہے کہ متسیہ گندھا ٹرین منگلورو سے کاروار پہنچنے کےلئے صرف 4گھنٹے پانچ منٹ کا وقت لیتی ہے، جب کہ اتنا ہی فاصلہ طئے کرنے کے لئے بنگلورو ۔کاروار ٹرین 30-06گھنٹے کا وقت لیتی ہے اسی سے پتہ چلتاہے کہ کس اترکنڑا ضلع عوام کے ساتھ غفلت برتی جارہی ہے۔اترکنڑا ضلع عوام مخالف پالیسی کی ایک اور واضح  مثال یہی ہے کہ  دو برس پہلے سمپرک کرانتی ایکسپرس ٹرین کچھ دن چلا کر اوقات کے بہانے اترکنڑا ضلع کے عوام کو بے وقوف بنایاگیا۔ اسی طرح میسور ہوکر چلنے والی دونوں ٹرینیں ایک کڑی دوپہر 12بجے تو دوسری ڈھائی بجے کاروار پہنچتی ہیں۔

سورتکل اور کاروار کو مرکز مان کر عوام کو سہولت دینے والی اور کاروار کو کسی حال میں بھی صبح 9بجے سے پہلے پہنچنے والی ٹرین کو شروع کرنے کا عوام نے مطالبہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں مغربی ساحل ریلوے ترقی کمیٹی کے نائب صدر راجیو گاؤنکر نے بتایا کہ منگلورو جنکشن پہنچنے بغیر توکورو کو کنکٹ کرنےو الی بنگلورو ۔ کاروار ریل 30-08بجے کاروار پہنچنا ممکن ہے۔ متعلقہ ٹرین کے لئے زونل ریلوے میٹنگ میں منظوری دی گئی ہےاب کونکن ریلوے قبول کرنا باقی ہے، اس کے لئے عوامی نمائندوں کی کوشش ضروری ہونے کی بات کہی۔


Share: